Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان ویمنز ٹیم کی ایک اور کامیابی، زمبابوے کو 51 رنز سے شکست دے دی

عجمان: آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 51 رنز سے شکست دے دی۔

عجمان میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان منیبہ علی نے 51 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر 42 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمبابوے ویمنز ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 99 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 8 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کپتان منیبہ علی کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اس سے قبل بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کو بھی شکست دے چکا ہے، جبکہ نیدرلینڈز کے خلاف اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] کے آخری دو گیندوں پر پاکستان کو کامیابی کے لیے 7 رنز درکار تھے، ایسے میں نعمت اللہ نے […]

  2. […]  ڈھاکا: ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل […]

  3. […] بحث آئے. اس عالمی اجتماع کے دوران محترمہ رئیسہ عادل اور پاکستان سے شریک میڈیا نمائندگان کو چین کے مختلف اہم اداروں کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More