بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کا 180 رنز کا ہدف آخری گیند پر 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
میچ کے آخری دو گیندوں پر پاکستان کو کامیابی کے لیے 7 رنز درکار تھے، ایسے میں نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا لگا کر مقابلہ برابر کیا، جبکہ آخری گیند پر چوکا مار کر پاکستان کو شاندار فتح دلا دی۔
اس سے قبل بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ بھارتی کپتان درگاہ راؤ 62، سنجے کمار 30 اور دنا وینکٹیش 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا، جہاں پاکستان ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اترے گا۔
[…] کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، فضائی شعبے اور ایئرو […]
[…] مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ ملر اور لیام لیونگسٹون سمیت عالمی کرکٹ کے بڑے نام اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں […]