Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام، فاروق ستار نے ریفرنڈم کیلئے ڈیڈ لائن مانگ لی

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے ملک میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق 2027ء سے قبل ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری کوارٹرز میں مقیم ملازمین کو بے دخل کرنے کے بجائے انہیں رہائشی حقوق فراہم کیے جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ 28ویں ترمیم کے بعد ریفرنڈم کا معاملہ بھی جلد حل کیا جائے اور نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے عوامی رائے حاصل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور کراچی کے دیگر علاقوں میں سرکاری ملازمین کو رہائش فراہم کی گئی تھی، تاہم ریٹائرمنٹ کے باوجود ان ملازمین کو سرکاری کوارٹرز سے بے دخل نہیں کیا گیا۔ اب موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو رہائشی مسائل کا سامنا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر ملازمین کو سرکاری کوارٹرز فراہم نہیں کیے جاسکتے تو ان کیلئے اچھی سوسائٹی قائم کرکے متبادل مکانات دیے جائیں۔

ان کے مطابق 5 ہزار سے زائد ملازمین کا یہ مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں اور ان کیلئے مختص زمین واپس نہیں لی جانی چاہیے۔ بیواؤں اور یتیم بچوں کے حقوق کا تحفظ بھی ضروری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے پہلے رہائشی مسئلے کا حل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔ کراچی سے جاری بیان میں پارٹی ترجمان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ صوبے کے انتظامی اور مالی معاملات چلانے میں ناکام رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More