Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عمران خان کی اپیل کے ساتھ بشریٰ بی بی کی ایک اور درخواست بھی زیر سماعت، معاملہ کیا ہے؟

اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل اہم سماعت ہوگی، عدالت نے فریقین کو حتمی دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا، جس کے دوران فریقین کی جانب سے مقدمے کے حوالے سے حتمی دلائل پیش کیے جائیں گے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے علاج معالجے کی غرض سے اسپتال منتقل کرنے کیلئے بھی عدالت میں متفرق درخواست دائر کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سزا کے خلاف دونوں ملزمان کی اپیلیں زیر سماعت ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More