Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان کی تاریخی پیش قدمی ناکام، بھارت نے فائنل جیت کر مسلسل تیسری بار ساف چیمپئن شپ کا ٹائٹل اٹھا لیا

 ڈھاکا: ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر 10ویں مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ پاکستان نے پہلے ہاف میں ایک گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم دوسرے ہاف میں بھارتی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو گول داغ دیے۔

بھارت نے مقابلہ 1-2 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا اور مسلسل تیسری مرتبہ ساف چیمپئن بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی مرتبہ ساف فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی تھی، تاہم فیصلہ کن معرکے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More