Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جنسی جرائم میں سزا کے بعد رسل برانڈ کا جیل سے پہلا پیغام، خود کو بے گناہ قرار دے دیا

 لندن: معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ نے جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمے میں سزا کے بعد جیل سے اپنا پہلا پیغام جاری کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رسل برانڈ کی اہلیہ لورا برانڈ نے ان کا تحریری پیغام یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں پڑھ کر سنایا۔

اپنے پیغام میں اداکار کا کہنا تھا کہ وہ ان جرائم کے مرتکب نہیں جن کی بنیاد پر انہیں جیل بھیجا گیا، اس لیے ان کے ساتھ پیش آنے والی صورتحال ان کے لیے غیر معمولی ہے۔

رسل برانڈ نے اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مذہبی عقائد، معافی اور ایک دوسرے کے لیے دعا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے جیل عملے کے رویے کو بھی سراہا اور مداحوں سے اہلیہ اور خاندان کی حمایت جاری رکھنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ میں چار ہفتے جاری رہنے والے مقدمے میں رسل برانڈ کو جنسی زیادتی کے ایک اور جنسی حملوں کے تین الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا، جس پر عدالت نے انہیں 10 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

دوسری جانب مزید چھ خواتین بھی اداکار پر مبینہ جنسی بدسلوکی کے الزامات عائد کر چکی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More