Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، پاکستان سے فضائی دفاع اور ایئرو اسپیس تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل رفعت دلکران کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اہم ملاقات ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک وفد کو پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون، فضائی شعبے اور ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی میں شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی شراکت داری مضبوط تزویراتی تعلقات میں تبدیل ہو چکی ہے اور دفاعی و ایئرو اسپیس شعبوں میں تعاون بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے ترک فضائیہ کو پائلٹوں کی تربیت، پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل رفعت دلکران نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیتوں، جنگی تجربے اور مقامی سطح پر ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو سراہا۔

ترک کمانڈر نے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے استفادہ کرنے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More