Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آزاد کشمیر میں 100 روزہ ترقیاتی پلان پر فوری عملدرآمد کا اعلان، کیتھ لیبز، کلینک آن وہیلز اور گرین بسیں چلائی جائیں گی

مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ مضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط اور مستحکم دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ آزاد کشمیر میں 100 روزہ ترقیاتی پلان پر فوری عملدرآمد شروع کیا جائے گا تاکہ عوام کا ریاستی اداروں پر کھویا ہوا اعتماد بحال کیا جا سکے۔

آزاد کشمیر کے 100 روزہ ترقیاتی پلان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید افتخار علی گیلانی نے کہا کہ حکومت اپنی کارکردگی کے ذریعے عوام کو عملی اقدامات دکھائے گی اور آئندہ سو دنوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر میں کیتھ لیبز قائم کرنے کے ساتھ کلینک آن وہیلز پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، جبکہ ستھرا کشمیر اور اپنی چھت اپنا گھر منصوبوں کا آغاز بھی کیا جائے گا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاؤسز کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور سرکاری و نجی جامعات کے طلبہ کے لیے اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔ سرکاری محکموں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کے تعاون سے پانچ دانش اسکولوں اور ایک یونیورسٹی پر تیزی سے کام جاری ہے۔ آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کو دانش اسکولوں کے معیار کے مطابق بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

سید افتخار علی گیلانی نے مزید کہا کہ آئندہ چھ ماہ میں سیاحت کے شعبے کی تشکیل نو کی جائے گی، جبکہ اگلے 100 دنوں میں مزید چھ شہروں میں گرین بس سروس شروع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا بھی فوری آغاز کیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More