Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سریاب میں گیس اور بجلی کے مسائل پر اسمبلی میں ہلچل، اسپیکر نے فوری طور پر کن اہم افسران کو طلب کر لیا؟

 کوئٹہ:  بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے سریاب سمیت کوئٹہ بھر میں گیس اور بجلی کی بدترین صورتحال پر آواز اٹھاتے ہوئے عوامی مشکلات کے فوری حل کا مطالبہ کر دیا۔

حاجی علی مدد جتک نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی طویل بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی عدم فراہمی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

صوبائی وزیر کی نشاندہی پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے کیسکو چیف مجیب الرحمن مری اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر ملک رائیل ملک کو اسمبلی میں طلب کر لیا۔

اسپیکر نے متعلقہ حکام سے عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور انہیں ہدایت کی کہ گیس اور بجلی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ حکام نے مسائل کے حل اور صورتحال میں بہتری لانے کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر عوامی حلقوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور متعلقہ اداروں کو جوابدہ بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ سریاب سمیت پورے کوئٹہ میں شہریوں کو گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More