اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی مجموعی صورتحال، سیاسی امور اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملکی اور علاقائی مسائل سمیت تمام معاملات کا حل بات چیت، باہمی مشاورت اور مفاہمت کے ذریعے تلاش کیا جائے گا۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ماضی میں آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کی گئیں اور مستقبل میں بھی اہم قومی و سیاسی معاملات پر تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر فیصلے کیے جائیں گے۔
ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔