اپنے بیان میں احمد وحیدی نے دعویٰ کیا کہ دشمن کی صفوں میں شکست، مایوسی اور بدحواسی پھیل چکی ہے۔
دشمن نے چند روز میں ایران کو زیر کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جبکہ دو ہفتوں میں ایرانی نظام کے خاتمے کی پیش گوئی بھی پوری نہ ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو تبدیل کرنے کے لیے نکلنے والے خود تبدیل ہوگئے، ایران کے خلاف بھاری فوجی وسائل اور جدید اسلحہ استعمال کیا گیا، لیکن دشمن کی جانب سے مدد طلب کرنا اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
ایرانی کمانڈر کے مطابق ایرانی بحریہ کی عملی موجودگی خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے آگے تک پھیل چکی ہے، جبکہ ایرانی بحریہ کی صلاحیتوں کے باعث غیر ملکی افواج 500 سے 600 کلومیٹر دور رہنے پر مجبور ہیں۔
احمد وحیدی نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی جزائر اور ساحلی علاقوں پر قبضے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں، جبکہ ایران کے شمال مغربی اور جنوب مشرقی علاقوں میں بھی دشمن کے منصوبے کامیاب نہیں ہوسکے۔