Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نئے صوبے ملک کی ترقی نہیں، بقا کا معاملہ ہیں، دسمبر اہم ہوگا، مصطفیٰ کمال

کراچی: وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی، سلامتی اور آنے والی نسلوں کی بقا کیلئے ناگزیر ہے، اس معاملے پر کسی دباؤ کے تحت ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کی بات کی جائے گی تو وہ اس کی بھی بھرپور حمایت کریں گے۔ دسمبر اہم مہینہ ہے، جو بھی پیش رفت ہونی ہے وہ آئندہ بجٹ سے پہلے ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام ہماری نسلوں کی بقا کا معاملہ اور لائف لائن ہے، اگر صوبوں کے حوالے سے بات سرکاری سطح پر نہ ہوتی تو اب تک کوئی نہ کوئی اسے رکوا چکا ہوتا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اب کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ ریاست کو بچانے کا وقت ہے، پاکستان تحریک انصاف کو بھی مشورہ ہے کہ وہ بغیر کسی شرط کے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کرے، یہ اس کیلئے ریاست کے ساتھ معاملات بہتر بنانے کا بہترین موقع ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم چاہیں تو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ریفرنڈم کی منظوری لے سکتے ہیں، آصف علی زرداری سمجھدار ہیں اور جانتے ہیں کہ ہر کام کا ایک مناسب وقت ہوتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More