Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

تھیلیسیمیا کے بچوں کے ساتھ صوبائی وزیر صحت کی خوشیوں میں شرکت، سالگرہ کا کیک کاٹا اور تحائف تقسیم کیے

کوئٹہ: صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے تھیلیسیمیا سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں اقصیٰ اور اسنن کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرکے ان کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے بچوں کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں تحائف پیش کیے۔

انہوں نے سینٹر میں زیرِ علاج دیگر بچوں اور مریضوں سے بھی ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے حوالے سے درپیش مسائل سنے۔

بخت محمد کاکڑ نے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کے لیے سینٹر کے عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کا مقصد تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو خوشیوں کے لمحات فراہم کرنا، ان کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں احساس دلانا تھا کہ معاشرہ ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More