جلسہ گاہ آمد پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے مرکزی صدر کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر انہیں پشتون روایات کے مطابق روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔
جلسے میں اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر داؤد خان اچکزئی، صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری مابت کاکا، مرکزی سیکرٹری برائے طلباء امور سردار رشید خان ناصر، سیکرٹری برائے قبائلی امور ملک امان اللہ کاکڑ، صاحب جان کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی اور سلمیٰ بی بی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
جلسے میں شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود رہی۔