Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

حافظ نعیم الرحمٰن کا آزادیٔ اظہار کی تحریک میں صحافیوں کا ساتھ دینے کا اعلان، کوئٹہ احتجاجی کیمپ میں شرکت کی یقین دہانی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی آزادیٔ اظہار کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں لگائے جانے والے احتجاجی کیمپوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ یقین دہانی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کے مشترکہ وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کوئٹہ میں آزادیٔ اظہار کے لیے لگائے جانے والے کیمپ میں بھرپور شرکت کرے گی، جبکہ ملک کے کسی بھی شہر میں پی ایف یو جے کی جانب سے کیمپ لگایا گیا تو جماعت اسلامی کے کارکن بھی وہاں موجود ہوں گے۔

 

اس موقع پر صحافتی وفد نے انہیں 23 اور 24 نومبر کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی۔

وفد میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور الرحمٰن، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین، کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری ایوب ترین شامل تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More