Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

عالمی مقابلۂ حسنِ قرأت کیلئے غیر ملکی قراء کی پاکستان آمد شروع، 32 ممالک کے قاری شرکت کریں گے

اسلام آباد:  پاکستان میں دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کے انعقاد کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، دنیا بھر سے ممتاز قراء اور ججز کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، 32 ممالک کے قراء تین روزہ مقابلے میں فنِ قرأت کے جوہر دکھائیں گے۔

مقابلے میں شرکت کے لیے ایران اور مصر سے تعلق رکھنے والے ججز بھی اسلام آباد پہنچ گئے، جبکہ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق اور ازبکستان کے قراء گزشتہ شب پاکستان پہنچے۔

آج جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا اور نائجیریا کے قراء بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ قطر، مراکش اور فرانس سے تعلق رکھنے والے قراء کی آمد بھی ہوگئی ہے۔

دوسرا بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں شریک قراء اپنی خوبصورت آواز اور منفرد اندازِ تلاوت کے ذریعے صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

معروف عالمی قاری سید صداقت علی مقابلے کے چیف جج ہوں گے، جبکہ مختلف ممالک سے مزید قراء کی پاکستان آمد کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تین روزہ مقابلے میں دنیا بھر کے قراء کی شرکت پاکستان میں عالمی سطح پر فنِ قرأت کے فروغ اور اسلامی ثقافتی روابط کے لیے ایک اہم سرگرمی قرار دی جا رہی ہے

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More