Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

 کیسکو گوادر میں 245 آسامیوں پر بھرتیوں کا مرحلہ مکمل، 1300 سے زائد امیدواروں کے انٹرویوز

 گوادر: وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں کیسکو گوادر کی 245 خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا، سات روز تک جاری رہنے والے انٹرویوز میں 1300 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔

واک اِن انٹرویوز کا انعقاد گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے میر احمد بخش لہڑی آڈیٹوریم میں کیا گیا، جہاں جی ڈی اے انتظامیہ نے امیدواروں اور انٹرویو پینل کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے۔ منظم انتظامات کے باعث انٹرویوز کا عمل بغیر کسی رکاوٹ کے خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔

 

انٹرویو پینل کی سربراہی کیسکو کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلام مینگل نے کی، جبکہ ایگزیکٹو انجینئر کیسکو گوادر حسین بخش سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی پینل کا حصہ تھے۔ انٹرویوز کے دوران ضلعی انتظامیہ، گوادر پولیس، نادرا اور دیگر اداروں نے بھی معاونت فراہم کی۔

 

امیدواروں نے انٹرویوز کے بہترین انتظامات اور سہولیات کی فراہمی پر جی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

 

245 آسامیوں کے لیے 1300 سے زائد امیدواروں کی شرکت کو گوادر میں روزگار کے مواقع کی بڑھتی ہوئی طلب کا عکاس قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام سے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور انہیں قومی ترقی کے عمل میں شریک کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More