دوحہ: رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال اے کو 96 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال اے کی پوری ٹیم 17.3 اوورز میں محض 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، نیپال کے 6 کھلاڑی کوئی رن بنائے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔
اس سے قبل پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پاکستانی بیٹنگ لائن زیادہ دیر نہ چل سکی اور پوری ٹیم 42 اوورز میں 168 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر 64 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست رہے،
جبکہ حسن نواز نے 28 اور احمد دانیال نے 16 رنز اسکور کیے۔
نیپال کی جانب سے راشد خان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابھیشیش گوتم نے 2 جبکہ سندیپ لمیچنے اور کوشل بھرتل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔