Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گورنر بلوچستان کا بڑا اقدام: کوئٹہ سے جدہ، ایران، تربت اور گوادر کیلئے پروازیں فوری شروع کرنے کا اعلان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے پاکستان ایران جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 11ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان حکومت کے مطالبے پر کوئٹہ سے جدہ، ایران، تربت اور گوادر کے لیے پروازیں فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

گورنر بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حکومت تاجروں اور صنعتکاروں کو ایران اور وسطی ایشیائی ممالک کی بڑی معاشی منڈیوں تک براہِ راست رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو خطے کی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کا مؤثر مرکز بنانے کے لیے وفاقی حکومت، وفاقی وزیر تجارت اور ایرانی قونصل جنرل کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تاجر برادری کو سفری و کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوئٹہ میں جیری ویزا کورئیر سروس کا دفتر بھی قائم کیا جا رہا ہے جس سے ویزا کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
اجلاس کے دوران پاک-ایران باہمی تجارت کا حجم بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا، جس کے لیے سرحدی تجارت اور کاروباری سہولیات کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سمال انڈسٹریز کو تقویت دینے سے مقامی کھپت میں اضافہ ہوگا، معاشی پہیہ تیز ہوگا اور صوبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس پروقار تقریب میں چیمبر آف سمال کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے گورنر بلوچستان کو خدمات کے اعتراف میں گولڈ میڈل پیش کیا گیا، جبکہ گورنر نے سبکدوش ہونے والی کابینہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ حکومت تاجر برادری کی ہر قابلِ عمل تجویز پر فوری عمل درآمد کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More