ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) کوئٹہ حافظ محمد طارق کی زیر صدارت ضلع میں ریونیو ٹیکسز اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی، ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور متعلقہ انتظامی امور کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام متعلقہ تحصیلداران، نائب تحصیلداران، پٹواریوں اور دیگر محکمے کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس دوران ضلع کوئٹہ میں ریونیو اور زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کی موجودہ صورتحال، مقررہ اہداف، بقایاجات اور سرکاری ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کا عمل مزید مؤثر بنانے کی سخت ہدایات
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام افسران اور فیلڈ عملے کو ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل کو فوری طور پر مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹیکس دہندگان کے ریکارڈ کی
باقاعدگی سے جانچ پڑتال کی جائے، ریونیو ریکارڈ میں مکمل شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جائے اور تمام زیر التوا معاملات کو مقررہ مدت کے اندر اندر نمٹایا جائے۔ اجلاس کے آخر میں ٹیکس وصولی کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کرنے اور متعلقہ حکام کو بروقت رپورٹ پیش کرنے کی بھی سخت ہدایت کی گئی۔