دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، نائب وزیراعظم وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔
خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس گفتگو میں پاک بحرین دوطرفہ تعلقات کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
تجارتی و معاشی تعاون کے فروغ اور سفارتی حل پر اتفاق
دونوں وزرائے خارجہ نے تجارتی روابط، معاشی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے فروغ کے امکانات پر خصوصی تبادلہ خیال کیا، جبکہ عالمی و کثیرالجہتی فورمز پر مشترکہ ہدف اور باہمی تعاون کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار اور ڈاکٹر عبداللطیف الزیانی نے اعلیٰ سفارتی رابطوں میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔
ملاقات کے دوران علاقائی و عالمی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس نقطہ نظر پر مکمل اتفاق کیا کہ عالمی تنازعات اور اختلافات کے حل کے لیے صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد اور موثر طریقہ کار ہیں۔
[…] کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اسکیم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے […]