Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا فیول سبسڈی اسکیم کے لیے تمام وزارتوں میں باہمی ربط اور وسائل کے بہترین استعمال کا حکم

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم سے متعلق ایک اہم مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکیم پر عملدرآمد کے لیے تشکیل دی گئی نیشنل اسٹیئرنگ کمیٹی اور میڈیا مینجمنٹ کمیٹی کی اب تک کی کارکردگی کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

 

 

اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ اسکیم کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لیے متعلقہ تمام وزارتوں اور اداروں کے درمیان قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے اور دستیاب قومی وسائل کا مؤثر اور شفاف استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے فیول ریلیف اسکیم کو حتمی شکل دینے میں تمام صوبائی حکومتوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تجاویز اور تعاون کو سراہا۔

 

وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کی اسٹیئرنگ اور میڈیا کمیٹیوں کا جائزہ اجلاس: صوبائی اور علاقائی حکومتوں کی تجاویز اور تعاون کی تعریف

 

 

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر ماحولیاتی تبدیلی اور وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم کے علاوہ وزیر مملکت برائے خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی اور متعلقہ وزارتوں و شعبوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور اسکیم کی کامیابی کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More