Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف جدوجہد کے بعد اب مفت و معیاری تعلیم کے لیے تحریک چلائیں گے: حافظ نعیم الرحمن

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کے گراں قدر بلوں اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی پیٹرول لیوی کے خلاف جدوجہد کے بعد اب ملک بھر میں عوام کے لیے مفت اور معیاری تعلیم کے حصول کی خاطر ایک منظم تحریک کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔

 

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے پیٹرول کے ہر لیٹر پر 135 روپے تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، جسے انہوں نے پیٹرول بھتہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاری ٹیکسز کی وصولی کے باوجود حکومت عوام کو بنیادی سہولیات بالخصوص مفت تعلیم فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

 

تعلیمی صورتحال کی سنگینی کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں ایک کروڑ 18 لاکھ، سندھ میں 70 لاکھ اور خیبرپختونخوا میں 50 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جو کہ ریاست کے لیے ایک لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زبانی جمع خرچ سے حقائق نہیں بدلتے

 

جماعت اسلامی لاکھوں بچوں کو اسکالرشپس دے سکتی ہے تو حکومت کیوں نہیں؟ پیٹرول لیوی اصل میں پیٹرول بھتہ ہے، امیر جماعت اسلامی کی شدید تنقید

 

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی بنو قابل پروگرام کے تحت نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سکھا رہی ہے اور 17 لاکھ سے زائد بچوں کو 100 فیصد اسکالرشپ پر تربیت دی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ایک سیاسی و فلاحی جماعت اتنے بڑے پیمانے پر تعلیمی منصوبے چلا سکتی ہے تو اربوں کے ٹیکس اکٹھے کرنے والی حکومت ایسا کیوں نہیں کر سکتی؟

 

غزہ کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ وہاں 89 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔ جماعت اسلامی اب تک 10 ارب روپے سے زائد کے امدادی فنڈز پہنچا چکی ہے اور فلسطینی طلبہ کو بالخصوص میڈیکل کے شعبے میں تعلیم کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے تعلیم سے وابستہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More