کوئٹہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل و فیمیل، متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ضلع کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنانے، غیر حاضر ملازمین کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کرنے، اور حال ہی میں تعینات ہونے والے نئے اساتذہ کی مناسب جگہوں پر پوسٹنگ کے معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی اور دیگر درپیش انتظامی مسائل کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے تمام متعلقہ افسران کو سخت ہدایت جاری کی کہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری لائی جائے اور طلبہ کو معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے تعلیم سے وابستہ تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور محکموں کے درمیان آپسی تعاون و رابطے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا