Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 اختتام پذیر، 35 ملین ڈالر کے معاہدے طے

 لاہور: پاکستان کا صنعتی شعبے کا اہم عالمی ایونٹ 24 واں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، تین روزہ نمائش کے دوران تقریباً 35 ملین ڈالر مالیت کی مفاہمتی یادداشتوں، معاہدوں اور کاروباری ڈیلز پر اتفاق کیا گیا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقدہ اس عالمی نمائش میں 6 ممالک کے 23 نمائش کنندگان سمیت 23 ہزار پیشہ ور افراد نے شرکت کی۔

نمائش میں جدید صنعتی مشینری، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور جدید حفاظتی ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات اور منصوبے پیش کیے گئے، جن میں شرکاء نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

تین روزہ ایونٹ کے دوران ہونے والے کاروباری معاہدوں اور سرمایہ کاری کی مفاہمتوں کو پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کاروباری مواقع سے متعارف کرانے، صنعتی تعاون کو فروغ دینے اور ملکی معیشت میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] سال شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر کا عنوان ’’کہانیوں سے تخلیق‘‘ رکھا گیا ہے، […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More