Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خیبر پختونخوا میں اعلیٰ افسران کی بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، متعدد کمشنرز تبدیل

 خالد محمود کمشنر پشاور تعینات، احمد  شاہ کو کمشنر مردان کی ذمہ داری سونپ دی گئی، کئی افسران او ایس ڈی اور بعض کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت۔

خیبر پختونخوا حکومت نے انتظامی سطح پر اہم تبادلے اور تعیناتیاں کرتے ہوئے متعدد کمشنرز اور دیگر اعلیٰ افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔

جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر بنوں خالد محمود کو کمشنر پشاور تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ تعیناتی کے منتظر احمد علی شاہ کو کمشنر مردان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق سیکرٹری ڈیرہ اسماعیل خان سمیع اللہ کو کمشنر بنوں اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاکر اللہ کو کمشنر ہزارہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح وفاقی جوائنٹ سیکرٹری اقبال حسین کو کمشنر ملاکنڈ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پرویز کشر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جبکہ کمشنر پشاور ریاض خان محسود اور کمشنر مردان حبیب اللہ کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More