Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں کمشنر لسبیلہ ڈویژن کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح

لسبیلہ

کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاء نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر اوتھل میں قائم کمشنر آفس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ اس پروقار تقریب میں ڈویژنل و ضلعی افسران، علاقائی عمائدین اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمایاں افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

 

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سائرہ عطاء نے کہا کہ اوتھل میں کمشنر آفس کا فعال ہونا لسبیلہ ڈویژن کے عوام کے دیرینہ مطالبے کی سچی تعبیر ہے۔

 

نیا انتظامی ڈھانچہ قائم ہونے سے نہ صرف سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ مقامی شہریوں کو اپنے بنیادی مسائل کے حل کے لیے دور دراز اضلاع کے خوارکن سفر سے بھی نجات مل جائے گی۔

 

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لسبیلہ ڈویژن میں شفافیت، گڈ گورننس اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دفتر کے فعال ہونے سے ڈویژنل اضلاع کے درمیان باہمی رابطہ مضبوط ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی ممکن ہو سکے گی اور حکومتی پالیسیوں کی عملداری تیز ہوگی۔

 

عوام کو گھر کی دہلیز پر انتظامی سہولیات کی فراہمی، گڈ گورننس اور ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں بہتری آئے گی

 

کمشنر سائرہ عطاء نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت انتظامی نظام کو نچلی سطح تک بااختیار اور عوام دوست بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، جس کا اوتھل میں ہیڈکوارٹر کا قیام ایک روشن ثبوت ہے۔

 

تقریب کے اختتام پر علاقائی عمائدین اور مقامی باشندوں نے لسبیلہ ڈویژن کو مکمل انتظامی طور پر فعال کرنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی، وفاقی وزیر جام کمال خان اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمشنر ہزارہ شاہد اللہ اور کمشنر ملاکنڈ مسعود احمد کو […]

  2. […] نے بتایا کہ ڈکیتی کے بعد اوتھل کے کاروباری شخص کرشنا کے ذریعے بھی تقریباً پونے تین […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More