Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کا موازنہ نہیں ہو سکتا، وفاقی اقدام آئینی ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات اور دونوں صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ آئین سازوں نے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین میں متعلقہ آرٹیکلز شامل کیے تھے، وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے اور کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، ہم اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دونوں صوبوں میں دہشت گردی سے نمٹنے اور حکومتی ذمہ داریاں ادا کرنے کے حوالے سے واضح فرق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق اقدام صرف امن و امان کی صورتحال نہیں بلکہ حکومتی ذمہ داریاں ادا نہ کرنے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی کے لیے مختص فنڈز سے سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے سکیورٹی اداروں کو حکومتی معاونت، مؤثر قانون سازی اور بیانیے کی تشکیل میں تعاون فراہم کرنا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو اپنی ذمہ داری قبول کرنا ہوتی ہے۔ بلوچستان حکومت اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے ہوئے ذمہ داری ادا کر رہی ہے، جبکہ ان کے بقول خیبر پختونخوا میں ایسا نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکن دہشت گردی کا نشانہ بنے اور شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے ایک مخصوص سیاسی جماعت کو مبینہ طور پر نشانہ نہ بنائے جانے کے حوالے سے سوالات بھی اٹھائے اور کہا کہ موجودہ حالات میں ان معاملات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے بتایا کہ گزشتہ روز سوئی کے دورے کے دوران دور دراز مقامات پر دستی بم اور کریکر پھوڑے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بلوچستان حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اپنی ذمہ داری نہ سمجھتی تو صورتحال مختلف ہوتی، تاہم صوبائی حکومت اس چیلنج کا مقابلہ کر رہی ہے۔

انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو، بشیر بلور اور میاں افتخار حسین کے بیٹے کے قاتلوں کو واپس بلانے سے متعلق بیانات پر بھی سوال اٹھائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین دہشت گردی کے خلاف ہیں اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررزم […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More