Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

یوکرین جنگ پر یورپ متحدہ مؤقف اپنائے، روس سے مذاکرات کی پہل خود کرنا ہوگی: میکرون

 پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ اور یورپ کے مستقبل کے حوالے سے تمام یورپی ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اور واضح مؤقف اختیار کرنا ہوگا، جبکہ روس کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کے لیے یورپ کو خود پہل کرنی چاہیے۔

اپنے بیان میں صدر میکرون نے کہا کہ یورپ کو اپنے سیکیورٹی اصول اور دفاعی ڈھانچہ خود تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ یورپی سیاسی برادری کے ممالک کے درمیان سلامتی سے متعلق واضح اصول طے کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ یوکرین اور یورپ کے مستقبل کے لیے مشترکہ وژن اپنانا ہوگا تاکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے یورپ میں بم دھماکوں کی دھمکیوں اور جعلی سیکیورٹی الرٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اس معاملے پر دفاعی اور سیکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔

ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ فرانس میں بم دھماکوں کی دھمکیوں کے پیچھے کسی بیرونی قوت کے ملوث ہونے کے تاحال شواہد نہیں ملے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More