13 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے تحت قدرتی آفات کے خطرات میں کمی کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد زلزلوں، سیلابوں اور موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور پیشگی تیاریوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا کے کئی ترقی پذیر ممالک کو قدرتی آفات کے باعث سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں غیر معمولی بارشوں، گلیشیئرز کے پگھلنے اور تباہ کن سیلابوں کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے انسانی جانوں، املاک اور معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
قدرتی آفات کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہیں، تاہم مؤثر منصوبہ بندی، جدید پیشگی اطلاع کے نظام اور بروقت حفاظتی اقدامات کے ذریعے ان کے تباہ کن اثرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا مقصد صرف آفت کے بعد امداد فراہم کرنا نہیں، بلکہ خطرات کی بروقت نشاندہی، عوامی آگاہی، محفوظ تعمیرات اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاری کرنا بھی ہے۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات میں کمی کے لیے پیشگی اقدامات اور مؤثر حکمتِ عملی ناگ
زیر ہیں۔