Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قلعہ عبداللہ میں کمشنر کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں اور ہسپتالوں کا معائنہ

قلعہ عبداللہ: کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری نے ضلع قلعہ عبداللہ کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی نے ان کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی انتظامی صورتحال، سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ترقیاتی اسکیموں کی رفتار تیز کرنے

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر منور حسین مگسی سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کمشنر پشین ڈویژن کو ضلع کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل کے حل کے لیے جاری اقدامات، سرکاری محکموں کی کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران مختلف محکموں کے افسران نے اپنے متعلقہ شعبوں کی کارکردگی، جاری ترقیاتی اسکیموں، درپیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ شرکاء نے محکموں کے درمیان رابطہ کاری بہتر بنانے، سرکاری امور کی مؤثر انجام دہی اور عوامی مسائل کے فوری حل پر تبادلہ خیال کیا۔

کمشنر قائم لاشاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور تمام اسکیمیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سرکاری وسائل کے شفاف و مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

دورے کے دوران کمشنر پشین ڈویژن نے باچا خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قلعہ عبداللہ کا معائنہ کیا اور مختلف شعبوں میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کے دفتر کا بھی دورہ کیا، جہاں ادارے کی سرگرمیوں اور عوام کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کا مشاہدہ کیا گیا۔

بعدازاں کمشنر قائم لاشاری نے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران کے ہمراہ ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر تعمیراتی کام کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

کمشنر پشین ڈویژن نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ضلع قلعہ عبداللہ میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنایا جاسکے اور شہریوں کو صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم ہوں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ خواتین کے مسائل کے حل کے لیے خصوصی کھلی […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More