Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ڈپلومیٹک فٹ بال لیگ کا دسواں سیزن شروع، سیدال خان ناصر کا نوجوانوں کیلئے اہم پیغام

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان کو ہر شعبے میں نئی قیادت کی ضرورت ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، انہیں قومی ترقی کے عمل میں بھرپور مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ڈپلومیٹک فٹ بال لیگ کے دسویں سیزن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیدال خان ناصر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیتیں اور آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے تمام صوبوں کے نوجوان قومی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور

صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ پاکستان کے خوبصورت گلدستے کی مانند ہیں، بلوچ اور پشتون نوجوان قومی دھارے میں شامل ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، جبکہ نوجوانوں کو گمراہ کن پروپیگنڈے اور منفی باتوں سے دور رہنا چاہیے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، نوجوانوں کو گراس روٹ لیول پر کام کرتے ہوئے عوام کے حقیقی مسائل کو سمجھنا چاہیے اور زندگی کے تمام شعبوں میں آگے بڑھنے کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

سیدال خان ناصر نے ڈپلومیٹک فٹ بال لیگ کو فٹ بال کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی دوستی کے استحکام کا اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ لیگ کا دسواں سیزن منتظمین کی مسلسل محنت اور عزم کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال سرحدوں اور ثقافتوں سے بالاتر ہو کر لوگوں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو مثبت سمت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، جبکہ لیگ کے منتظمین اور معاون اداروں کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلوصِ دل سے محنت اور جدوجہد کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ برانڈ بنا دیتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More