Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نیتن یاہو کو بڑا سیاسی دھچکا، گادی آئزن کوٹ نے قومی اتحادی حکومت کی پیشکش مسترد کردی

تل ابیب:  اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو کی قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی چال قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ نے کہا کہ نیتن یاہو جانتے ہیں کہ وہ انتخابات ہار چکے ہیں، اتحادی حکومت کی پیشکش دراصل نئی حکومت کی تشکیل میں مشکلات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کے سیاسی حربے نہ ان پر اثر انداز ہو سکتے ہیں اور نہ ہی اسرائیلی شہریوں پر ان کا کوئی اثر ہوگا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپوزیشن کو قومی اتحادی حکومت بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجوزہ حکومت میں صرف یہودی جماعتوں کو شامل کیا جائے تاکہ ایران کے خطرے کا مقابلہ کیا جا سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی انتخابات کے بعد 67 ارکان پارلیمان کی حمایت حاصل کرنے والے گادی آئزن کوٹ کو اسرائیلی صدر نے نئی حکومت تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More