Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرم کا اعتراف ہے: اسماعیل بقائی

تہران:  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کو ناکہ بندی کے ذریعے بھوکا رکھنے کی دھمکی دینا جنگی جرائم کا اعتراف ہے، امریکا اپنی جنگی اور سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے فتح کا بیانیہ اپنا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ واشنگٹن ماضی کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں، ایران کے خلاف جنگ امریکی انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنی۔

انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران پر وسیع معاشی پابندیاں عائد کیں اور جوہری معاہدے سے یکطرفہ طور پر دستبرداری اختیار کی، جبکہ 1953 میں سی آئی اے کی حمایت سے ایران میں حکومت کا تختہ الٹنے میں کردار ادا کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا نے نو ماہ سے بھی کم عرصے میں دو مرتبہ ایران پر حملے کیے، سفارتی مذاکرات کے دوران بھی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی گئی۔

اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ امریکی حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور اعلیٰ حکام کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ خواتین اور بچے بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا اور جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کیا، امریکا ایران کے خلاف تاریخی دشمنی اور فوجی جارحیت کا ذمہ دار ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] WhatsAppFacebookTwitterLinkedinPinterest  کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید بہتری […]

  2. […] امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کے حل میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا، تاہم انہیں جنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More