Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی، پاکستان کو نیدرلینڈز نے 8 وکٹوں سے ہرا دیا

 عمان:   آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، حریف ٹیم نے 127 رنز کا ہدف صرف 14.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے، قومی ٹیم کی جانب سے گل فیروزہ 23 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہیں۔

جواب میں نیدرلینڈز ویمن ٹیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 127 رنز کا ہدف 14.5 اوورز میں صرف 2 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے دونوں وکٹیں حاصل کیں، تاہم دیگر بولرز حریف بیٹرز کو قابو کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اس سے قبل بنگلا دیش اور تھائی لینڈ کے خلاف کامیابیاں حاصل کر چکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے نکالنا ضروری ہے۔ پاکستان ایک پرامن، خوشحال اور مستحکم افغانستان کا خواہاں ہے، […]

  2. […] نے بتایا کہ پاکستان 2026 سے 2027 تک ای سی او کی صدارت سنبھال چکا ہے، اس مدت کے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More