ایران کے جزیرہ قشم پر دوبارہ امریکی بمباری کا دعویٰ، 6 حملوں کی اطلاعات، امریکی ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جزیرہ قشم پر کم از کم 6 حملے کیے گئے، تاہم ان حملوں میں جانی و مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی یونٹس نے جزیرہ قشم کے علاقے میں امریکی ایم کیو ون جاسوس ڈرون کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔ ایرانی بیان کے مطابق ڈرون کو مقامی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر گرایا گیا۔
واضح رہے کہ جزیرہ قشم صوبہ ہرمزگان میں واقع ہے اور آبنائے ہرمز کے قریب ہونے کے باعث تزویراتی اہمیت رکھتا ہے۔ اس سے قبل نومبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی جزیرے پر محدود حملوں اور ایرانی فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کر چکے ہیں۔
تازہ حملوں پر امریکی حکام کا تفصیلی مؤقف سامنے نہیں آیا، جبکہ امریکی اور ایرانی دعوؤں کی آزادانہ تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔
[…] کی طرح خربوزہ پھیکا نکل آتا ہے، بے یقینی بڑھ جاتی ہے۔ امریکی دانشور فوکویاما کو ہی لیں …. سوویت یونین کے خاتمے کے […]
[…] کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو اخراجات کا تازہ ترین […]