Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان اور پرتگال کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق، 19 سال بعد پرتگالی وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان

اسلام آباد:   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور پرتگال کے دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ پرتگالی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاؤلو رینجل نے پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو بھی سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پرتگال کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 77 سال مکمل ہو چکے ہیں اور پاکستان دہائیوں پر محیط دوستی اور سیاسی روابط کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

اس موقع پر پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے کہا کہ پاکستان عالمی سیاست اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پرتگال پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 19 سال بعد وزارتی سطح پر پاکستان کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ پاؤلو رینجل نے غزہ کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف اور عالمی تنازعات کے خاتمے کے لیے اس کی سفارتی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیام امن، مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ میں پاکستان کا کردار مثالی رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کو پی ایس ایل کے میزبان شہروں میں شامل کرنے کا مقصد پاکستان کرکٹ کے لیے اس شہر کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔ انہیں […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More