نوشکی: نوشکی گرلز کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح افراد نے کالج میں فائرنگ کے علاوہ توڑ پھوڑ بھی کی، جبکہ کالج میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی ناکارہ بنا دیا۔
واقعے کے بعد زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔