Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت سوراب میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس

 سوراب: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی زیر صدارت سوراب میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن بلوچستان اسمبلی میر ظفر زہری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران سوراب کی مجموعی امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ علاقے میں امن برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ سوراب سمیت قومی شاہراہوں پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور علاقے میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان خراب کرنے والے عناصر بلوچ قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ ان کے مطابق دشمن ممالک کو پاکستان، بالخصوص بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی۔

میر ضیاء اللہ لانگو نے سوراب کے عوام پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔

اجلاس میں سوراب اور قومی شاہراہوں پر امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ احتجاج کرنا جمہوری معاشرے میں ہر شہری کا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More