کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران یورپی یونین کے تعاون سے شروع کیے جانے والے نئے قانون کی حکمرانی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر بلوچستان کے نظامِ انصاف سے متعلق اداروں کے لیے پروگرام کے تحت مجوزہ سرگرمیوں اور اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔