Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان کے اضلاع کچھی اور وڈھ میں سکیورٹی فورسز کے دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 اکتوبر 2026ء کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کچھی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع وڈھ میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر مؤثر کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کی حکمتِ عملی کے تحت وژن عزمِ استحکام کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری رفتار سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More