Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

چمن میں 2 نومبر سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

 چمن:   افغانستان میں پولیو کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاک افغان سرحدی ضلع چمن میں وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر 2 نومبر سے خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر خصوصی مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو خصوصی بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ افغانستان میں پولیو کیسز کی موجودگی کے باعث سرحدی ضلع چمن میں خصوصی احتیاطی تدابیر اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کے خاتمے اور بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس موقع پر عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر نادر اچکزئی اور ڈسٹرکٹ کمیونیکیشن آفیسر اشرف خان نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پانچ سال سے کم عمر اپنے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور مہم کے دوران آنے والی پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے والدین کے ساتھ علمائے کرام، قبائلی عمائدین، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ عوامی تعاون اور بھرپور شمولیت کے ذریعے ہی بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے اور پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More