Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

جامعہ تربت کے بائیو کیمسٹری طلبہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تعلیمی دورہ

 تربت:  جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بائیو کیمسٹری پروگرام کے طلبہ نے کورس سپروائزرز ضمیرہ واحد اور جیئند بلوچ کی سربراہی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال تربت کا تعلیمی دورہ کیا، جہاں طلبہ نے کلینیکل تشخیصی لیبارٹری کے مختلف شعبوں میں عملی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔

دورے کے دوران طلبہ نے ہسپتال کے یورینالیسس، ہیماٹولوجی، سیرولوجی اور کلینیکل کیمسٹری کے شعبوں کا معائنہ کیا اور جدید لیبارٹری آلات کے استعمال اور کام کرنے کے طریقہ کار سے آگاہی حاصل کی۔

اس موقع پر طلبہ کو خودکار کیمسٹری اینالائزرز کے طریقہ کار سمیت سی بی سی، بلڈ گلوکوز اور گردوں کے مختلف ٹیسٹوں کے حوالے سے عملی معلومات فراہم کی گئیں۔

دورے کے اختتام پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے سربراہ ڈاکٹر ارشاد معیار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر وحید بلیدی اور ان کی طبی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے طلبہ کو کلینیکل تشخیص اور لیبارٹری کے روزمرہ امور کا عملی تجربہ حاصل ہوا۔

جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن نے تعلیمی دورے کے انعقاد پر شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے دورے طلبہ کے نظریاتی علم کو عملی تجربے سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ تربت تحقیقی اداروں اور صنعتی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے، تاکہ طلبہ کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] مشعل راہ بناتے ہوئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر جامعہ تربت کی ترقی کے لیے دیانت داری اور لگن سے کام کیا جائے […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More