Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

اپوزیشن لیڈر الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری میں رکاوٹ ہیں: طارق فضل چودھری

اسلام آباد (ویب ڈیسک): وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری ایک آئینی عمل ہے، لیکن اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اس معاملے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے اس آئینی معاملے پر اپوزیشن لیڈر سے دو مرتبہ رابطہ کیا، لیکن انہوں نے ملاقات سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے۔

خیبر پختونخوا کی صورتحال اور بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال

طارق فضل چودھری نے صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بارہ اضلاع میں صوبائی حکومت کی عمل داری مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ان کی دیکھ بھال کے لیے ہر ممکن اور بہترین اقدامات کر رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] الیکشن کمیشن کے اسپیشل سیکرٹری ظفر اقبال ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ 2015 کا بلدیاتی قانون نافذ ہونے کی وجہ سے انتخابات اس کے تحت کرائے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پرانے قانون کے تحت انتخابی عمل آگے بڑھانے سے اب تک کی گئی کارروائی متاثر ہو سکتی ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More