Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نوجوانوں کو پارلیمانی امور سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے عصمت اللہ کی قیادت میں ‘یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ’ کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران نوجوانوں کو پارلیمانی امور، جمہوری عمل اور پالیسی سازی سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ صوبے میں نوجوانوں کے لیے موثر پلیٹ فارم کے قیام اور اسے مزید فعال بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے گورنر بلوچستان کو یوتھ لیڈرز پارلیمنٹ کے تنظیمی ڈھانچے اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا ڈھانچہ پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ کی طرز پر تشکیل دیا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو پارلیمانی طریقہ کار، قانون سازی، بحث و مباحثے اور جمہوری اداروں کے کام سے عملی طور پر آگاہ کرنا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
4 تبصرے
  1. […] گوہر نے کہا کہ ملک میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنا مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ […]

  2. […] گورنر نے ضم اضلاع (قبائلی اضلاع) میں پولیس کے نظام سے متعلق سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اب تک وہاں سات پولیس اسٹیشن بھی قائم نہیں کیے جا سکیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت بلاوجہ وفاق سے محاذ آرائی اور لڑائی کی راہ پر گامزن ہے۔ […]

  3. […] جعفر خان مندوخیل کے مطابق متعلقہ اداروں کو آفات سے قبل حفاظتی اقدامات، بروقت امدادی کارروائیوں اور متاثرہ علاقوں کی بحالی پر یکساں توجہ دینی چاہیے۔ جدید سائنسی تحقیق، موسمیاتی پیش گوئی، بہتر منصوبہ بندی اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے قدرتی آفات کے نقصانات نمایاں حد تک کم کیے جا سکتے ہیں۔ […]

  4. […] جعفر خان مندوخیل نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب ژوب شہر میں ایک جدید اور مکمل یونیورسٹی قائم ہوگی، جو نہ صرف ژوب ڈویژن بلکہ پورے خطے کے نوجوانوں کو معیاری تعلیم، جدید تحقیق اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرے گی۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More