نارتھ ڈیرہ بگٹی:
ضلع میں عوامی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور طبی نظام کو مزید فعال کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر نارتھ ڈیرہ بگٹی، جناب ریاض خان داوڑ کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے دوران ضلع بھر میں صحت عامہ کی صورتحال، ویکسینیشن کوریج، پولیو مہمات، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور پی پی ایچ آئی (PPHI) کی کارکردگی سمیت 1122 ریسکیو سروسز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پولیو مہم، 1122 ریسکیو اور ہسپتالوں کے انفراسٹرکچر کے مسائل کا تفصیلی جائزہ
اس کے علاوہ میر غلام قادر ہسپتال بیکڑ کو مکمل طور پر فعال بنانے اور ہسپتالوں کی عمارتوں و انفراسٹرکچر کی مرمت سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت ہوئی۔
بنیادی ڈھانچے کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے محکمہ بلڈنگ اینڈ روڈز (B&R) کے نمائندے نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کروائی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریاض خان داوڑ نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے محکمہ صحت کے تمام غیر حاضر ملازمین کے خلاف آج ہی سے بلا امتیاز اور سخت محکمانہ کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔
[…] ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ لائسنسوں کی تجدید اور دیگر امور کو تمام قانونی و انتظامی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی قواعد و ضوابط کے مطابق نمٹایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارودی مواد سے متعلق معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر ناقابلِ برداشت ہے، جبکہ کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ […]