Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مولانا ہدایت الرحمان کا ریسکیو 1122 ہیڈ آفس کوئٹہ کا دورہ؛ مکران کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ اٹھا دیا

کوئٹہ: حق دو تحریک بلوچستان کے قائد اور رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے ریسکیو 1122 بلوچستان کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ہے۔ ہیڈ آفس آمد پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ریسکیو 1122 ذوالفقار جتوئی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران مولانا ہدایت الرحمان کو ادارے کے مختلف شعبوں، اس کی کارکردگی اور ہنگامی خدمات کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے صوبے میں اس کی خدمات کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

ملاقات کے دوران مولانا ہدایت الرحمان نے خصوصی طور پر کوسٹل ہائی وے (مکران بیلٹ) پر قائم ریسکیو اسٹیشنز کے ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہوں کا معاملہ شد و مد کے ساتھ اٹھایا اور ڈی جی سے اس کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔

اس پر ڈی جی ذوالفقار جتوئی نے وضاحت دی کہ بجٹ کے اجراء میں تکنیکی پیچیدگیوں کی وجہ سے تنخواہوں میں تاخیر ہوئی ہے، تاہم توقع ہے کہ رواں یا آئندہ ماہ تک تمام ملازمین کو ان کے واجبات مل جائیں گے۔ ڈی جی نے یہ بھی بتایا کہ کوسٹل ہائی وے کے ان اسٹیشنز کو مزید فعال اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
3 تبصرے
  1. […] ملز کے اشتراک سے جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ کوئٹہ کے شہریوں کو آٹے کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کیا جا […]

  2. […] ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More