سوئی / کوئٹہ: چیف آف بگٹی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی کوششوں سے شاہ علی کاڑچو اور جمعہ کاڑچو کے درمیان جاری سالوں پر محیط خونی قبائلی تنازعے کا صلح کے ذریعے خاتمہ ہو گیا ہے، جس کے بعد دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر باہمی شیر و شکر ہونے کا اعلان کر دیا۔
شاہ علی کاڑچو اور جمعہ کاڑچو قبائل کے درمیان دیرینہ دشمنی ختم؛ باہمی امن اور بھائی چارے کا نیا دور شروع
اتوار کے روز سوئی میں منعقدہ صلح کی اہم تقریب میں چیف آف بگٹی و وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی موجودگی میں دونوں فریقین نے تنازع ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر علاقے کے دیگر جید قبائلی عمائدین اور معززین بھی موجود تھے جنہوں نے اس دیرینہ خونریز دشمنی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دونوں فریقین میں مصالحت کراتے ہوئے امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ امن اور قبائلی تنازعات کا پُرامن حل ایک مضبوط اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہوتے ہیں۔ باہمی دشمنیوں اور خونریزی کا خاتمہ خطے میں دیرپا امن کے قیام اور سماجی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قبائل کے مابین تنازعات کو گفت و شنید اور افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنے سے نہ صرف قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت ممکن ہوتی ہے بلکہ معاشرے میں باہمی اعتماد، یگانگت اور ہم آہنگی کو بھی تقویت ملتی ہے۔
[…] موقع پر میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وکلاء قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی اور […]