Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ: 6 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

مچھ: بلوچستان کے علاقے مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب ایک انتہائی خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو آپریشن جاری؛ تمام متاثرین کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا

 

مچھ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو کا عمل شروع کر دیا ہے۔ شدید متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال مچھ اور قریب واقع دیگر طبی مراکز منتقل کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مقامِ حادثہ پر پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکالنے اور شاہراہ کو ٹریفک کے لیے صاف کرنے کے لیے ریسکیو اور مقامی انتظامیہ کی کارروائیاں تاحال جاری ہیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More