جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج دوپہر ڈیڑھ بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں ہوگا، جس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری بطور رکن جوڈیشل کمیشن پہلی بار شرکت کریں گے
، جبکہ رانا ثناء اللہ بھی کمیشن کے رکن کی حیثیت سے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچز کی موجودہ مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے، جس کے باعث اجلاس میں ان کی مدت میں توسیع سے متعلق اہم فیصلہ متوقع ہے۔
[…] وزیر سندھ کا کہنا تھا کہ صوبوں سے متعلق سندھ اسمبلی اپنی قرارداد […]